PTV World revamp collapses as Talat Hussain quits, digital shift now on the cards
JournalismPakistan.com | Published 4 months ago | JP Special Report
Join our WhatsApp channel
ISLAMABAD — Ambitious plans to revamp and relaunch PTV World, Pakistan’s English-language news channel, have quietly collapsed, with insiders confirming the government now intends to focus instead on building a digital platform, a JournalismPakistan.com investigation has revealed.
In May, amid heightened tensions with India and a wave of propaganda from Indian media outlets, Pakistani authorities floated the idea of strengthening the country’s international media presence. The plan was to counter disinformation by overhauling PTV World into a credible global news platform.
However, the plan soon lost momentum.
Launched in 2011-2012, PTV World has long suffered from mismanagement and financial instability. The revival was seen as an opportunity to restore Pakistan’s image globally. To lead this transformation, senior journalist Talat Hussain was approached. Though initially reluctant to accept a government role, he eventually agreed to come on board as an advisor for six weeks to oversee hiring and strategy.
A significant budget was sanctioned, and it was decided that the revamped PTV World would operate not from PTV’s headquarters, but from the former STN facility in Islamabad’s H-9 sector. While the PTV Union initially opposed this relocation, they eventually relented.
Plans included hiring up to 446 staff members — 45 in administration alone — a figure that drew criticism, with observers noting the entire HUM Network operates with a similar headcount. For the position of Chief Editor, the number of applicants was so overwhelming that it crashed the online recruitment system, forcing a two-day extension.
Despite Talat Hussain’s efforts and a revised strategy, the initiative faltered. Last week, he stepped down before completing his advisory tenure. Journalist Namood Muslim has now taken charge of the channel.
According to insiders, the decision has been made to abandon the relaunch, and PTV World will likely remain in its current form — underfunded, underperforming, and largely irrelevant in the competitive media landscape.
پی ٹی وی ورلڈ کی بہتری کا منصوبہ ناکام، طلعت حسین مستعفی، اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر توجہ
اسلام آباد — پاکستان کے انگریزی زبان کے نیوز چینل پی ٹی وی ورلڈ کو دوبارہ فعال کرنے اور اس کی نئی شکل دینے کے لیے بنائے گئے شاندار منصوبے خاموشی سے دم توڑ گئے ہیں۔ جرنلزم پاکستان ڈاٹ کام کی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ حکومت نے اب روایتی ٹی وی چینل کے بجائے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ مئی میں جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھی اور بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کیں، تو پاکستانی حکام نے عالمی سطح پر مؤثر جواب دینے کے لیے پی ٹی وی ورلڈ کو ایک بین الاقوامی معیار کا چینل بنانے کا منصوبہ پیش کیا۔
لیکن یہ منصوبہ جلد ہی ناکامی کا شکار ہوگیا۔
پی ٹی وی ورلڈ، جو 2011-12 میں لانچ ہوا تھا، شروع سے ہی ناقص انتظامیہ اور مالی خسارے کا شکار رہا ہے۔ حکومت اسے دنیا میں پاکستان کی بہتر تصویر پیش کرنے کے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہی تھی۔
سینئر صحافی طلعت حسین کو اس منصوبے کی سربراہی کے لیے مدعو کیا گیا۔ اگرچہ وہ ابتدا میں حکومتی ملازمت لینے سے ہچکچا رہے تھے، لیکن بعد میں چھ ہفتے کے مشیر کے طور پر کام کرنے پر راضی ہوگئے تاکہ بھرتیوں، منصوبہ بندی اور لانچنگ میں مدد فراہم کریں۔
ایک بڑا بجٹ منظور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ چینل کا دفتر پی ٹی وی ہیڈکوارٹر کے بجائے اسلام آباد کے ایچ 9 سیکٹر میں واقع سابقہ ایس ٹی این عمارت میں ہوگا۔ پی ٹی وی یونین نے ابتدا میں اس منتقلی کی مخالفت کی لیکن بعد میں آمادہ ہوگئی۔
کل 446 افراد کی بھرتی کا منصوبہ تھا، جن میں 45 صرف انتظامیہ کے لیے تھے۔ ناقدین نے اس پر اعتراض کیا کہ ایک ہی چینل کے لیے اتنی بڑی تعداد ضرورت سے زیادہ ہے، خاص طور پر جب پورا ہم نیٹ ورک اتنے ہی ملازمین کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
چیف ایڈیٹر کی آسامی کے لیے اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں کہ آن لائن نظام کریش کر گیا اور ڈیڈ لائن میں دو دن کی توسیع کرنی پڑی۔
اگرچہ طلعت حسین نے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک نئی حکمت عملی دی، لیکن کامیابی نہ ملی۔ پچھلے ہفتے انہوں نے چھ ہفتوں کی مدت مکمل ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا۔
اب صحافی نمود مسلم پی ٹی وی ورلڈ کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینل کی ازسرنو تشکیل کا منصوبہ ترک کر دیا گیا ہے اور پی ٹی وی ورلڈ غالباً ویسا ہی رہے گا جیسا ہے: ایک بوجھل اور بیمار ادارہ۔














