Journalist Sanaullah Khan alleges FIA blocking accounts of YouTubers and families
JournalismPakistan.com | Published 7 months ago | JP Staff Report
Join our WhatsApp channel
ISLAMABAD—Journalist Sanaullah Khan has revealed that a financial crackdown targeting YouTubers has begun. Authorities are reportedly freezing not only their bank accounts but also those of their family members.
In a vlog posted on YouTube, Sanaullah disclosed that the Federal Investigation Agency (FIA), working under the Ministry of Interior, has initiated the action against YouTubers in Pakistan and abroad. "Bank accounts belonging to YouTubers, their parents, siblings, children, and other relatives have been blocked," he claimed.
Speaking to several affected YouTubers within Pakistan, Sanaullah confirmed that the account closures were not isolated incidents. Attempts to obtain a government version were made, he added. "I contacted Minister of State for Interior Talal Chaudhry, but he did not respond to my messages or calls."
However, when Sanaullah approached Federal Information Minister Ataullah Tarar, he denied any knowledge of such a crackdown, stating “not at all.”
Sanaullah further revealed that the accounts of prominent YouTubers such as Siddique Jan, Sami Ibrahim, and Asad Toor have already been closed. He also noted that bank accounts of Imran Riaz Khan and Sabir Shakir—currently residing outside Pakistan—have been sealed as well. "About a month ago, these individuals were served income notices and asked to provide their financial records," he added.
YouTubers in Pakistan are reportedly planning to challenge the move in court. “They intend to file petitions in high courts, arguing that their YouTube income is legitimate and contributes to Pakistan’s foreign reserves,” Sanaullah said.
In a post on X, Sanaullah revealed that the pension account of Asad Toor’s 80-year-old mother has also been blocked.
Commenting on the development, senior journalist Matiullah Jan criticized the government for allegedly weaponizing state institutions such as the FIA and FBR against critics. “This arbitrary freezing of accounts is a form of collective punishment for journalists and their families,” he said. “The government expects foreign investment while allowing such measures, where accounts can be frozen without notice or hearing.”
صحافی ثناء اللہ خان کا انکشاف: ایف آئی اے یوٹیوبرز اور ان کے خاندانوں کے اکاؤنٹس بلاک کر رہی ہے
اسلام آباد – صحافی ثنااللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ یوٹیوبرز کے خلاف مالی کریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے جس کے تحت ان کے اور ان کے رشتہ داروں کے بینک اکاؤنٹس بند کیے جا رہے ہیں۔
اپنے یوٹیوب ولاگ میں ثنااللہ نے بتایا کہ یہ کارروائی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شروع کی ہے، جو وزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔ "پاکستان اور بیرون ملک موجود یوٹیوبرز، ان کے والدین، بہن بھائیوں، بچوں اور دیگر رشتہ داروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں،" انہوں نے دعویٰ کیا۔
ثنااللہ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں موجود یوٹیوبرز سے بات کی، جنہوں نے تصدیق کی کہ ان کے اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے حکومت کا مؤقف لینے کی کوشش کی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے رابطہ کیا، لیکن انہوں نے نہ تو کالز اٹھائیں اور نہ ہی پیغامات کا جواب دیا۔
تاہم، جب انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کسی بھی ایسے اقدام کی تردید کی اور کہا، "بالکل نہیں۔"
ثنااللہ نے مزید بتایا کہ صدیق جان، سمیع ابراہیم اور اسد طور کے بینک اکاؤنٹس بند کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز عمران ریاض خان اور صابر شاکر کے اکاؤنٹس بھی سیل کیے گئے ہیں۔ "تقریباً ایک ماہ پہلے ان تمام افراد کو انکم نوٹسز جاری کیے گئے اور مالیاتی ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا،" انہوں نے بتایا۔
پاکستان میں موجود یوٹیوبرز اس کارروائی کے خلاف عدالت جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ "وہ ہائی کورٹس میں درخواستیں دائر کریں گے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ان کی یوٹیوب آمدنی قانونی ہے اور ملک کے زرمبادلہ میں حصہ ڈالتی ہے۔"
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ثنااللہ نے انکشاف کیا کہ اسد طور کی 80 سالہ والدہ کا پنشن اکاؤنٹ بھی منجمد کر دیا گیا ہے۔
اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے حکومت پر تنقید کی کہ اس نے ایف آئی اے اور ایف بی آر کو اپنے نقادوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ "صحافیوں اور شہریوں کے اکاؤنٹس بغیر کسی اطلاع یا سماعت کے منجمد کرنا اجتماعی سزا کی ایک شکل ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار آئیں، جبکہ یہاں کسی کے بھی اکاؤنٹ کو قانونی طور پر بغیر پیشگی اطلاع منجمد کیا جا سکتا ہے،" انہوں نے کہا۔














